Sunday 30 August 2015

 سرکل بکوٹ سے تازہ ترین 

  
ویلیج کونسل بیروٹ خورد کے نو منتخب نمائندگان اپنے عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
ویلیج کونسل کہو شرقی کی نو منتخب لیڈی کونسلرز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا رہی ہیں۔
، محترمہ آپا شمیم اختر نمایاں ہیں
ویلیج کونسل کہو شرقی کے نو منتخب نمائندے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
 
 یونین کونسل پلک کے نو منتخب ناظم سردار شمعون یار خان- اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔


 
 ایوبیہ چیئر لفٹ ایک مرتبہ پھر بند
 کاروباربھی ٹھپ ہو کر رہ گیا

 (آفاق عباسی) 
 ملک کی قدیم اور تاریخی ایوبیہ چیئر لفٹ ایک مرتبہ پھر بند ہو گئی ہے، لفٹ کے بند ہونے سے ایوبیہ میں کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،  کروڑ وںروپے ماہانہ منافع دینے والی ایوبیہ چیئر لفٹ جی ڈی اے کی مبینہ غفلت کے باعث تباہی کے دھانے پر، محض ایک بیرنگ میں فنی خرابی کو بارہ دن میں دور نہیں کیا جا سکا ، چیئر لفٹ کی بندش پر کاروباری حلقے اور سیاح سراپا احتجاج ، فوری طور پر چیئر لفٹ کی مرمت نہ کی گئی تو احتجاج کرتے ہوئے مین گلیات روڈ کو بلاک کر دیں گے ، مقامی لوگ۔ ایوبیہ چیئر لفٹ آج سے پچاس سال قبل نصب کی گئی تھی جو کہ پاکستان کی پہلی چیئر لفٹ تھی اس اعتبار سے ایوبیہ چیئر لفٹ کو قدیم ترین تاریخی چیئرلفٹ ہو نے کا اعزار تو حاصل ہے لیکن متعلقہ محکمہ جی ڈی اے نے اس انتہائی منافع بخش چیئرلفٹ پر کوئی توجہ نہ دی ہے جس کی وجہ سے یہ چیئر لفٹ آئے روز بندش کا شکار رہتی ہے حالیہ گرمائی سیزن میں یہ چیئر لفٹ صرف بیالیس روز چلی اور انیس اگست کوایوبیہ ٹاپ پر چیئرلفٹ کے ایک بیرنگ میں فنی خرابی کے باعث چیئر لفٹ کو بند کر دیا گیا اس سے قبل بھی بروقت چیئرلفٹ کی نیلامی نہ ہو سکی تھی جس کی وجہ سے یہ چیئر لفٹ کچھ عرصہ کے لئے بند رہی تھی اس طرح نہ ملک کے طول و عرض سے آنے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس سے سیاحت پر بھی سخت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیںگزشتہ بارہ دن سے چیئر لفٹ محض اس لئے بند ہے کیونکہ ایوبیہ ٹاپ پر چیئر لفٹ کا ایک بیرنگ فنی خرابی کے باعث آواز دے رہا تھا تاہم ایوبیہ چیئر لفٹ زاہد المیاد بھی ہو چکی ہے اور آج سے پندرہ سال قبل انجینئر ز نے چیئر لفٹ کے معائنہ کے بعد یہ تنبیہ کی تھی کہ اس چیئر لفٹ کو مزید نہ چلایا جائے بلکہ اس کی جگہ نئی چیئر لفٹ نصب کی جائے اس کے باوجود بھی اس چیئر لفٹ کو پندرہ سال تک چلایا گیا ہے یہ چیئر لفٹ کروڑوں روپے سالانہ منافع دیتی ہے لیکن اس کی طرف توجہ نہ دینا ماورائے عقل بات ہے چیئر لفٹ کے بندش کے بعدایوبیہ آئے ہوئے سیاحوں اور کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کے پی کے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مین گلیات روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا ۔